ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تیجسوی یادوکے مسئلے پر میری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،نتیش کمارنے قیاس آرائیوں کومستردکیا

تیجسوی یادوکے مسئلے پر میری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،نتیش کمارنے قیاس آرائیوں کومستردکیا

Wed, 26 Jul 2017 10:55:51    S.O. News Service

پٹنہ،25؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے طویل عرصے سے چلی آ رہی قیاس آرائی کو روک دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)اور کانگریس کے تعاون سے چل رہی ان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، اگرچہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی بدعنوانی کے الزامات سے برسرپیکار بیٹے اور ریاستی حکومت کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادوکے استعفیٰ کو لے کرکیے گئے سوال پر تبصرہ کرنے سے انہوں نے انکار کر دیا۔بہار کے وزیراعلیٰ سے پوچھاگیا تھا کہ تیجسوی یادوکے استعفیٰ کی مانگ کے زور پکڑتے چلے جانے سے ریاست میں حکمران اتحاد کے درمیان شگاف کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں، توکیا اس سے ان کی حکومت گر سکتی ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت قطعی مستحکم ہے، اور اس تنازعہ سے اسے کوئی خطرہ نہیں ہے،اگرچہ تیجسوی یادو کے نائب وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ کے بارے میں خاص طور سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انہوں نے انکار کر دیا۔غور طلب ہے کہ بدھ کو آر جے ڈی ممبران اسمبلی کی میٹنگ ہے، لیکن اب تک حکمران اتحاد پارٹی اراکین کی کوئی میٹنگ طلب نہیں کی گئی ہے، جیسا عام طور پر اسمبلی سیشن سے پہلے کیا جاتا ہے۔


Share: